کورونا وائرس کے متعلق عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ وزیر صحت

عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری صحت فخر عالم، ڈی جی ہیلتھ، پاک فوج کے نمائندے اور ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح 0.3 سے 0.5 فیصد ہے، پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفیکش والے لوگوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے