اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اسکالرشپس دینے پر شکریہ نہیں، صرف یہ چاہتی ہیں کہ طلبا انتشار کا حصہ نہ بنیں، کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کرے۔
فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی آپ کو بھڑکائے، آپ نے ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، اگر کوئی گالم گلوچ اور الزام لگانا سکھائے تو وہ آپ کا ہمدرد نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا، مجھے مخالفین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ جنہوں نے مجھے مضبوط بنایا۔