اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کوئی عمران خان کو ملک سے باہر بھیجنے کی جرات نہ کرے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کے سینوں میں بہت سے راز ہیں، اگر میری ریاست خطرے میں پڑ گئی تو میں زبان پر لگا تالا کھولوں گا۔
تٖفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوےت کہا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی سہولتکاری ریاستی اداروں سے ریٹائر ہونے والے لوگ اور عالمی ادارے کر رہے تھے، یہ وہی کردار ہیں جنہوں نے 2017 میں پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں بیٹھے جو لوگ سیاست نہیں کر سکتے وہ سیاست کروا رہے ہیں، پی ٹی وی اور وزیرِ اعظم ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ اگر آپ مذہبی ٹچ دینے والوں کو چھوڑ دیں گے تو دفاعی تنصیبات پر حملہ ہوناہی تھا، کیا افسوس اور مذمت سے ریاست کے دفاع کا جو مذاق اڑا ہے وہ واپس آئے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انتشار کا جو بیج بویا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔ عمران خان کی سہولت کاری بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔