کوئی بھی ادارہ عمران خان اور پارٹی کی غلیظ زبان سے محفوظ نہیں۔ طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان اور پارٹی کی غلیظ زبان سے محفوظ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دھونس اور دھمکیوں سے پہلے ڈرا نہ اب ڈرے گا۔ تحریک انصاف اداروں کو دباو میں لانے کی کوشش کررہی ہے، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا بھی عمران خان کی زبان اور دھمکیوں سے محفوظ نہیں۔ عمران خان بتائیں اگر سپر کنگ کوئی اور تھا تو آپ کی حکومت کیا کررہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے