جان اچکزئی

کوئٹہ میں 2 ہفتوں تک عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں 2 ہفتوں تک عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں تک کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور حکومت اپنی یہ ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے