شہباز شریف

کوئٹہ میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کوئٹہ میں گورنر اور وزیراعلی بلوچستان نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں صوبائی اور ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبے میں ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام اور پارٹی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم اور گورنر بلوچستان نے وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مزید مستحکم اور خوش گوار بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی ترقی اور متعلقہ منصوبوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں مفادِ عامہ سے متعلق منصوبوں پر پر خصوصی مشاورت کی۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں زرعی شعبے کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام میں صوبائی حکومت کی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا امید ہے وفاق بلوچستان کی ترقی پر متوجہ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت تعلیم و صحتِ عامہ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے