کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ کے علاقے کوہلو میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں نے تریمڑ کے قریب سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزری، بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جائے واردات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
Short Link
Copied