کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

دفعہ 144

کوئٹہ (پاک صحافت) شہر میں دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہنہ، اوڑک، کرخسہ اور شعبان کے علاقوں میں سیر و تفریح پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کل عیدالفطر منائی جائے گی اور اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے