کوئٹہ (پاک صحافت) ضلعی انتظامیہ نے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چینی برآمد کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر کارروائی کے دوران 3 گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں سے 300 ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا بتانا ہے کہ کارروائی میں اسمگل شدہ 5000 پلاسٹک بیگ کے کارٹن اور 1000 کین آئل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کے مطابق کارروائی میں کریم، چاکلیٹ، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز بھی برآمد کیے گئے جبکہ اس دوران 10 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سریاب میں ہی ضلعی انتظامیہ نے گودام پر چھاپا مار کر ذخیرہ کی گئی چینی اور یوریا کے 15 ہزار تھیلے برآمد کیے تھے۔
Short Link
Copied