پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کنڈی ہاؤس کے اخراجات گورنر ہاؤس کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کنڈی ماڈل فارم ڈی آئی خان کے اخراجات گورنر ہاؤس پشاور کے سرکاری فنڈز سے ادا نہیں ہوں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں کفایت شعاری اور سادگی پر عمل پیرا ہوں، آئین میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کنڈی ماڈل فارم کو گورنر ہاؤس کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بطور گورنر ڈی آئی خان میں سرکاری عملہ سمیت اپنی ذاتی رہائش گاہ پر مقیم ہوتا ہوں اور علاقے کے عوام سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔
Short Link
Copied