کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات مہنگائی سے متعلق جاری بیان میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی کا جو طوفان ہے اس میں لوگوں کا گزارا مشکل ہے، مہنگائی سے عام آدمی کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت فساد پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دے، مستحق افراد کی کفالت میں مخیر حضرات مزید تعاون کریں۔ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے اور لیب بنائی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied