اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کل شام تک نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جنوری 2024 میں ہوجائیں گے۔ جو بھی نگراں وزیراعظم ہوگا وہ ہمارے اعتماد کا آدمی ہوگا۔ اس وقت بہت لوگ نگراں وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ نگراں سیٹ اپ لمبا چلے گا۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں، ہوسکتا ہے عمران خان کے خلاف نئے کیسز بھی سامنے آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ستمبر تک پاکستان آجانا چاہیے۔
Short Link
Copied