کل جس نے بھی قانون کو توڑا اس سے سختی سے نمٹیں گے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کل جس نے بھی قانون کو توڑا اس سے سختی سے نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل جس نے بھی قانون کو توڑا ہے اس سے سختی سے نمٹیں گے، پنجاب کسی کی خالہ جی کا گھر نہیں ہے، کسی قانون توڑنے والے کو نہیں چھوڑیں گے، کل پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب حکومت کی رٹ کو تسلیم کیا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو قانون پر عمل درآمد کروانا آتا ہے، پولیس والوں کی بات آپ نہیں مانتے، آپ تو دھمکیاں دیتے ہیں۔ علی امین نے کے پی کے اتنے سارے پیسے کیوں لگا دیے؟۔ گنڈاپور نے کہا کل میں بیانیہ دوں گا، بیانیہ تو کل جلسہ میں دینا تھا، کل جس نے بھی قانون کو توڑا، سب سے قانون سختی سے نمٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قانون موجود ہے، سیاست قانون میں کرنی ہوگی، یہ لوگ سیاست نہیں کرتے دہشتگرد ہیں، بدمعاشوں کی بدمعاشی نکالنی آتی ہے۔ مریم نواز نے کل پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کو ایکسپوز کیا، ہم نے کہا تھا سی ایم ان کو موقع نہیں دیں، مریم نواز نے کہا ان کو آنے دو، یہ ایکسپوز ہوں گے، ہم سب غلط ثابت ہوئے، مریم نواز اکیلی صحیح ثابت ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے