رانا ثناءاللہ

کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جب دھرنا ہوتا تھا اس وقت بھی یہ بات ہوتی تھی کہ فلاں صاحب اس کے پیچھے ہیں۔ 9 مئی واقعات کے بعد یہ واضح تھا کہ اس کے پیچھے فلاں صاحب کا ہاتھ تھا، اس وقت ثبوت کسی کے پاس نہیں تھا، صرف باتیں ہوتی تھیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی والے معاملے پر بھی فیض حمید کا نام لیا جارہا تھا، کل ایک سینئر افسر کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی تھے، انہوں نے ہی سب کیا، عمران خان نے کہا تھا مجھے گرفتار کیا گیا تو ایسا ہوگا۔ تحقیقات اب جاری ہیں، جو لوگ ملوث ہوں گے ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشت گردی کو جس کا نام دیا گیا، انہوں نے پورے معاشرے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اتنے بڑے گند کو صاف کرنے کے لیے 2 سے 4 دن کے لیے تکلیف برداشت کرنی پڑے تو کچھ بھی نہیں، اس گندگی کو روکنے کے لیے تھوڑا مسئلہ ہے تو یہ اس کی کوئی بڑی قیمت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے