کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کل کے نتائج نے مہر لگا دی ہے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، کل کے انتخابات میں ہم پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن کے ہمراہ سعید غنی نے بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات جیتے۔
واضح رہے کہ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 4 یوسیز میں اپنے نمائندے کھڑے کیے تھے، کل کے انتخابات میں ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ ملے ہیں، جس پر کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
Short Link
Copied