شہباز شریف

کفایت شعاری پلان; وزیراعظم کا کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے نامساعد معاشی حالات کے باعث کفایت شعاری پلان پر عمل تیز کردیا۔ شہباز شریف نے وزارتیں کم کرنے کا پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کئی وزارتیں اور محکمے ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کردیا۔ پانچ وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے۔ امور، کشمیر، امورِ کشمیر، سیفران، صنعت و پیداوار اور ہیلتھ سروسز کی وزارتیں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم آفس نے وزارتوں سے 8 سوالوں کا جواب مانگ لیا۔ پانچ وزارتوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے کام شروع کردیا۔ جو وزارتیں صوبوں کو چلی گئی ہیں وزیر اعظم نے ان کا کردار بھی جاننا چاہا ہے۔

وزیر خزانہ اورنگزیب کی صدارت میں قائم کمیٹی ڈیٹا مرتب کرنے میں مصروف ہے۔ اس کمیٹی بھی قومی اسمبلی کے رکن بلال اظہر کیانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے