کشمیر اور فلسطین میں امن ہم سب کا خواب ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اختلافِ رائے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابلِ مذمت ہے، کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں امن ہم سب کا خواب ہے۔ ’عالمی یومِ امن‘ پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے اور بدامنی زوال لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو سلام اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پائیدار امن ناگزیر ہے، تنازعات کے حل کے لیے کاوشیں کرنے والے امن کے علم برداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ امن سے ہی خوش حالی کے پھول کھلتے اور خوشیاں ہر سُو پھیلتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سر زمین کے امن و استحکام کے دشمن ہیں، قیامِ امن کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

حسن مرتضی

جامعات کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے گورنر پنجاب کے اقدامات سراہتے ہیں، حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جامعات کو ہراسمنٹ، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے