لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کشمیر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کردیا، اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔ مسلم لیگ ن کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ اسماعیل گجر کے بیان کی مذمت کی ہے، اسماعیل گجر جیت گئے تھے، لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں، تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔