نکیال (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمیری نریندر مودی اور عمران نیازی دونوں کے ظلم و ستم سے نجات چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہی ظلم کا خاتمہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نکیال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ مودی کشمیریوں پر ظلم کرے اور عمران خان کہے کہ میں کچھ نہیں کرسکتا ہوں۔ ہم مودی اور عمران خان دونوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے کرو، جیالوں کو حکم دیا تو ووٹ کی عزت والے کا بھی بندوبست کریں گے اور کٹھ پتلی کا بھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی طرح تشدد پر یقین نہیں رکھتے، جیالوں نے ضیاءالحق اور مشرف کا مقابلہ کیا ہے۔
Short Link
Copied