اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضاگیلانی کاکہنا ہے کہ ہم کسی چور دروازے سے نہیں آنا چاہتے۔ موجودہ حکومت اپنی اکثریت اور عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہاکہ پنجاب میں بھی ن لیگ کی اکثریت ہے اور متحدہ اپوزیشن میرٹ پر فیصلے کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مجھ پر نوکریاں دینے کا الزام ہے، پاکستان سے باہر کے لوگوں کو نوکریاں نہیں دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ی نے کہا کہ میرے وزارت عظمیٰ کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
Short Link
Copied