اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دعوے کے بعد اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے کہ ہم کسی قسم کے غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وفاقی دارالحکومت کے شہری کسی افواہ اور غلط بیانی پر دھیان مت دیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چند سیاسی رہنما اسلام آباد پولیس کے خلاف افواہیں پھیلارہے ہیں، ایسے پروپیگنڈے سے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا، ان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کا ہر افسر اور جوان قانون کے مطابق کام کررہا ہے، کسی غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، لہٰذا وفاقی دارالحکومت کے شہری کسی افواہ اور غلط بیانی پر دھیان مت دیں۔
Short Link
Copied