شرجیل میمن

کسی صوبے میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی صوبے میں گورنرراج کی حمایت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی جماعت پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں لائے گی، کسی صوبے میں گور نرراج کی حمایت نہیں کریں گے، جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی تھی تو لوگ اندر کیسے گئے؟ سیاست اور دہشت گردی میں بہت بڑا فرق ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست ہر جماعت کو کرنے کا اختیار ہے، کسی دور میں کراچی میں ایک کال آتی تھی کہ پر امن ہڑتال ہوگی، اس پر امن ہڑتال میں کراچی میں 30، 30 لوگ مرتے تھے، شہر بند ہوتا تھا۔ اگر یہ پر امن ہڑتال ہے تو پر تشدد کیا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ توبہ کریں اس دن سے، سانحہ اے پی ایس ہوا، اس وقت بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کی، بنوں جیل کا واقعہ ہوا، تب بھی کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔ امن و امان کا قیام حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے