اسلام آباد (پاک صحافت) دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی جتھے کو پاکستان کا امیج خراب کرنے نہیں دیں گے، جنہوں نے جلسہ کرنا ہے سنگجانی میں جا کر کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مظاہرے کریں لیکن اسلام آباد کو بند نہ کریں، اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دانیال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کار آتے ہیں اسلام آباد میں کنٹینر لگے دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ماضی میں ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کو بلا کر دنیا کو پاکستان کے پرامن ہونے کا پیغام دیتے ہیں، سرمایہ کاری کیلئے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ضروری ہے۔