کسی بھی وقت وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں۔ گورنر پنجاب

بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمنا نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی رائے بدل لیں گے، وزیراعلی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا اختیار ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی سمری ملنے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلے کا اختیار ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے گھبرانے والی نہیں ہے، ہم ہر وقت عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں، نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے پر جلد پاکستان آجائیں گے، عمران خان کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے