نوشہرو فیروز (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو جعلی اور ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک جعلی حکومت ہے اور اس حکومت کا تختہ کسی بھی وقت دھڑن ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منہگائی اور بدحال معیشت کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔
واضح رہے کہ اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی خواہش کسی نے پوری نہیں کی۔