کرک: وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج

(پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور ایم این اے شاہد خٹک پر کرک کے تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متھانہ ہڑیارا میں علی امین گنڈاپور اور شاہد خٹک کے خلاف درج ایف آئی آر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں پولیس کو دھمکیاں دینے، خوف و ہراس پھیلانے اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور اسلحے سے لیس ایک جتھے کی قیادت کر رہے تھے، ان کے کہنے پر گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے