اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی کی نااہل اور کرپٹ حکومت کا خاتمہ کرکے عوام کا مستقبل بچالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ویڈیو بیان کے ذریعے نواز شریف کا پیغام عوام تک پہنچایا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج میں آپ تک پارٹی قائد کا اہم ترین پیغام پہنچا رہا ہوں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عمران نیازی اور اس حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس دور حکومت میں بدترین غربت، بدترین کرپشن ایک سچ ہے، عام آدمی کے ساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔ عوام مہنگائی مکاو مارچ میں شامل ہوں تاکہ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ ہوسکے۔
Short Link
Copied