لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن صرف اخلاقی زوال ہی نہیں بلکہ قومی ترقی کا قاتل بھی ہے۔
اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن قومی وسائل کو نقصان اور عوام کے اعتماد کو متزلزل کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری منزل بدعنوانی سے پاک خوش حال پاکستان ہے۔