کرم کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ گورنر کے پی

فیصل کریم کنڈی

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔ اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے