کرغزستان میں پھنسے طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو طلبہ واپس آنا چاہیں، حکومتی خرچ پر فوری واپسی یقینی بنائیں گے اور طلبہ اور والدین کے مابین روابط کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے امیرمقام کو آج ہی بشکیک جانے کی ہدایت کردی جہاں وہ پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زخمی پاکستانی طلبا کا علاج یقینی بنائیں گے، مشکل وقت میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے