کرغزستان سے وطن واپس آنے والے بچوں کا فیڈبیک اچھا نہیں ہے۔ محسن نقوی

محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کرغزستان سے وطن واپس آنے والے بچوں کا فیڈبیک اچھا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرغزستان سے آنے والی پرواز 140 پاکستانی طلبہ کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچی تو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے طلبہ کو ریسیو کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبہ سے ملاقات میں خیریت دریافت کی اور بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں، وزیراعظم نے اس واقعہ کے فوری بعد پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لئے تیزی سے اقدامات کئے۔ ہماری سب سے پہلی ترجیح پاکستانی طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی، کرغزستان میں موجود دیگر طلبہ کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا۔ محسن نقوی نے طلبا کو بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی آج کرغزستان جائیں گے اور آج آنے والی پروازوں کے ذریعے مزید طلبہ کو وطن واپس لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے