کراچی (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور ریٹرننگ افسر نے آج تک کے لیے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
(ن) لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 284 سے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
Short Link
Copied