کراچی (پاک صحافت) شارع فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر تھانے سے متصل کراچی پولیس کے ہیڈ آفس کے باہر شدید فائرنگ ہوئی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کراچی پولیس کے چیف بیٹھتے ہیں۔ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جب کہ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ حملے کے بعد ہیڈ آفس کی بتیاں بجھا دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں یا باہر ہی موجود ہیں۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیڈ آفس پر دستی بم بھی پھینکے ہیں۔
Short Link
Copied