ناصر حسین شاہ

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات ثابت ہوئیں تو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حیسکو اور سیبکو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں، سو سے دو سو یونٹ والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جس علاقے میں اگر گرمی زیادہ ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جائے۔ اوور بلنگ کی شکایات کو بھی بہتر کیا جائے گا۔

انھوں نے اعلان کیا کہ اگر شہر قائد میں کوئی ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوا ہے تو تحقیقات کے بعد اس کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے