کراچی میں ڈمپرز کو پراجیکٹس کیلئے بلڈنگ میٹریل لانے کی اجازت ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پراجیکٹس کے لیے بلڈنگ میٹریل لانے کے لیے ڈمپرز کو اجازت ہے۔

شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں جاری پراجیکٹس کے لیے بلڈنگ میٹریل ڈمپر میں ہی آتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ پراجیکٹس پر سارا دن کام بند رہے اور رات میں شروع ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ  یہ ڈمپر ڈرائیورز کی ذمے داری ہے کہ وہ رفتار کی ایک حد مقرر کریں۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں سڑکیں خراب ہیں انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر سے زیادہ مسئلہ ڈرائیورز کا ہے، بد قسمتی سے یہاں لائسنس کا حصول بہت آسان ہے، پورے پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول سخت کرنا چاہیے۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس سال میں ایک بار کروانی ہوتی ہے جو کہ لازمی کروانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے