پیپلز بس سروس

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاور سے ہاکس بے تک پیپلز بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مہنگائی اور گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا تحفہ دیا جارہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسیں ملیں تاکہ اپنے روزگار تک جاسکیں، عوام کو ماڑی پور سے ٹاور تک اس نئے روٹ کا فائدہ پہنچانے جارہے ہیں، عوام کیلئے کم سے کم کرائے میں ایئرکنڈیشن بسز چلا رہے ہیں، سندھ حکومت کا ہر محکمہ عوام کی زندگی کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا یہی عزم ہے۔ کام کرکے بات کرنی ہے۔ لوگوں کو انتشار میں ڈال کر بات نہیں کرنی۔ کچھ لوگ مایوسی پھیلانے کے درپے ہیں۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ملک میں کچھ بھی ہونے والا نہیں، سسٹم بھی چلتا رہے گا اور حکومت بھی، عوام سکون سے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلا کر کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہ ریلیف بھی دیا گیا جو مانگا نہیں گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے