کامران ٹیسوری

کراچی میں قائم غیرقانونی گیس سلنڈرز، پیٹرول شاپس فی الفور سیل کی جائیں، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں قائم غیرقانونی گیس سلنڈرز، پیٹرول شاپس فی الفور سیل کی جائیں۔ خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کے نیچے پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کے مقام کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے، ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ اور موقع پر موجود لوگوں سے بات ہوئی، ان کا موقف دوسرا ہے، یہاں پر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ غیرقانونی پمپ پہلے بھی دو بار سیل ہوچکا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عینی شاہدین کہتے ہیں شاہ فیصل کالونی میں اور چار مقامات پر ایسے ہی پیٹرول فروخت ہورہا ہے، شہر میں ایسی دکانیں قتل کرنے کا لائسنس رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر شفاف انکوائری ہونی چاہیے،آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کو کہتا ہوں اس کی انکوائری کریں، انتظامیہ کو کہا ہے کہ جو باقی غیرقانونی پیٹرول کی دکانیں ہیں انہیں بند کروایا جائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس غیرقانونی پیٹرول پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے