کراچی میں بارش کے بعد اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں، مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے متعلق لکھا کہ کراچی میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک صورتحال قابو میں ہے۔

واضح رہے کہ جاری کردہ ٹوئٹ میں مرتضی وہاب لکھتے ہیں کہ اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر جمع پانی کو صاف کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے