کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے