کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ لاکھوں شرکاء کیساتھ اسلام آباد پہنچے گا۔ راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی سے شروع ہونے والا عوامی لانگ مارچ لاکھوں شرکاء کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آج عوام کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا دعوت نامہ لے کر آیا ہوں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ 6 مارچ کو ناصر باغ میں جلسہ آئندہ سیاست کے رخ کا تعین کرے گا۔ عمران خان نے نوکریوں کے وعدے کے نام پر عوام سے فراڈ کیا۔ بلاول بھٹو ان کے اقتدار کا خاتمہ کرے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ 5 مارچ کو عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے