کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے جمعیت علمائے اسلام ف کا قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگیا ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی قافلے روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے بڑا قافلہ 25 مارچ کو روانہ ہوگا جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کے علاوہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور سری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہوں گے۔ اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کا پڑاو اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان ہوگا اور دھرنا بھی اسی مقام پر دیا جائے گا۔ پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کے لئے انتظامیہ سے 10 روزہ پڑاو کی تحریری اجازت بھی مانگ لی ہے۔