حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ سے 99 فیصد نشستیں پیپلزپارٹی جیتے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام باشعور ہیں، مزید نفرتوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، نفرتوں کی سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ وہ الیکشن نہیں چاہتیں، اس وقت پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے، ہمارا فوکس اس وقت اپنے ووٹرز کو اعتماد دینا ہے، عوام سمجھدار ہیں غلط فیصلہ نہیں کریں گے۔