کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی

کراچی (پاک صحفات) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، 6 ماہ میں کراچی کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جاگیر دارانہ جمہوریت کو جمہوریت کہا جاتا رہے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایوان خالی کردو، ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں، کراچی شہر کو چلانے کی ذمہ داری برنس روڈ والوں پر آنے والی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے