کراچی (پاک صحافت) کراچی کی بندرگاہ پر دنیا کا بڑا کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارگو جہاز ایم ایس سی اینا کی کراچی آمد پر کل شام تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
کارگو جہاز ایم ایس سی اینا کی آمد پر کراچی بندرگاہ کے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر تقریب ہوگی۔
کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والے اس بڑے کارگو جہاز کی لمبائی 399 اعشاریہ 98 میٹر ہے، جو 4 فٹ بال فیلڈ کے برابر ہے۔
کار گو جہاز ایم ایس سی اینا میں 20 فٹ کے 19200 کنٹینر لے جانے کی صلاحیت ہے۔