کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ عوام کے زبردست اعتماد پر شکرگزار ہوں، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی عوامی مقبولیت ثابت کردی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ منتخب جیالے نمائندے عوامی مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں پیپلزپارٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی میں جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے