مریم اورنگزیب

کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار نو مئی کا مجرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو ایک بے شرم نارسسٹ اور فاشسٹ شخص ہے، میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، میں نہیں تو پاکستان پر ایٹم بم گرا دو میں نہیں تو ملک کو آگ لگادو, مار دو سب کچھ جلا دو کی قابل مذمت سوچ پاکستانی کی سوچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا سے علی امین گنڈا پور کو اسلحہ، آنسو گیس کے شیل، شیشے والی غلیلیں دے کر لاشیں گرانے، خون خرابہ کرنے، گولیاں چلانے اور اسلام آباد پر چڑھائی کرانے بھجوایا۔

وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولیس، رینجرز پر حملے کرائے، سر اور آنکھیں پھوڑیں، کل کا دن در اصل 9 مئی 2 تھا، 9مئی کو نشانہ قومی سلامتی کے ادارے تھے اور مقصد ادارے کی سربراہی پر قبضہ کرانا تھا، کل نشانہ جمہوری ادارے تھے اور مقصد شنگھائی کانفرنس ملتوی کروانا اور عدلیہ پر قبضہ کرنا تھا۔

سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں سازشوں کا خالق ایک ہی فرد ہے کیونکہ فتنے کو معلوم ہوچکا ہے کہ خارجہ تعلقات درست راہ پر آگئے ہیں، معیشت پھر پٹڑی پر واپس آگئی ہے اور اس کی فتنہ سیاست ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حافظ نعیم الرحمان

مسلم افواج اسرائیل کے خلاف راست اقدام کا اعلان کریں۔ حافظ نعیم الرحمان

کراچی (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلم افواج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے