شہبازشریف

کامیاب ایس سی او اجلاس سے پاکستان کی سفارتی پروفائل مزید مستحکم ہوئی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی سفارتی پروفائل بین الاقوامی سطح پر مزید مستحکم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پر تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایس سی او اجلاس کا کامیاب انعقاد سفارتی میدان میں پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مل کر کوشش کی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے پہلے چینی وزیراعظم کا انتہائی کامیاب دورہ ہوا، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی کامیابی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا کلیدی کردار ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، مہنگائی میں مختصر عرصے میں خاطر خواہ کم آئی ہے، معیشت کے استحکام کی بدولت پاکستان نے 2025 کے اہداف کو 2024 میں ہی حاصل کر لیا، ترسیلات زر میں مستقل اضافہ ملکی معیشت کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

آئینی ترمیم کے حوالے سے کافی حد تک اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے