اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، قوم جلد نااہل و نالائق حکومت سے نجات کا جشن منائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم اپنی فتح اور تمہاری شکست کا اعلان کر رہے ہیں۔ میرے جوانوں اور کارکنوں کبھی مایوس نہیں ہونا، ہم نے بین الاقوامی ایجنڈے کو ناکام بنادیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے اسلامی دنیا میں ایسے ایجنٹ چھوڑے ہوئے ہیں، پاکستان کو کمزور کرنا امریکہ کی پالیسی تھی۔ منصوبے کے تحت تم کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، تم نے ایسے حالات پیدا کیے کہ ملک کی معیشت رک گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا وقت قریب، عمران خان ڈرامے کر رہے ہیں، اب پرچیاں بھی انہیں نہیں بچاسکتیں۔
Short Link
Copied