سی ٹی ڈی

کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار

لاہور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاکپتن کے علاوہ راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹر، 2 ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

جامشورو (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے