دہشت گرد

کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ دہشتگرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار

کراچی (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کراچی میں سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے امریکی ساختہ دستی بم بر آمد ہوا۔ ملزم یوسف خان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا۔ اور یہ 2006 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم 2009 میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے